...
آدھی بات بانو قدسیہ
آدھی بات بانو قدسیہ
ناشر :
سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور
مصنف کا نام:بانو قدسیہ
کتاب کا نام :آدھی بات
زبان:اردو
صفحات :775
مقام اشاعت :لاہور, پاکستان
موضوعات :ڈرامہ, خواتین کی تحریریں
سن اشاعت :2000
ذیلی زمرہ جات :ڈراما
معاون:پی ڈی ایف بک ڈاٹ ان لائن

ایکٹ اسین
بشارت :چق اٹھا کر اندر آتی ہیں اور برقعہ جو کہ سیاہ ہے اور دو حصوں والا فیشنی پر قعہ ہے۔اتارتی ہوئی بات کرتی ہیں ، ماسٹر جی انسان تتے توے پر مر جائے پر انکا اعتبار نہ کرے کبھی ۔
خالق : کس کا اعتبار
بشارت: کنیز کی امتی کا اور کس کا صبح سے رٹ لگا رکھی تھی ہسپتال چلیے ہسپتال چلیے۔ میں نے سوچا ہمسایے کا معاملہ ہے ۔
خالق : تو پھر دیکھ آئیں کنیز کو۔
بشارت: (نقاب اتار کر تخت پوش پر رکھتے ہوئے یہاں سے نکلی ہیں تو میں نے کہا کہ بھئی رکشا لے لو وقت بچ جائے گا۔ کہنے لگیں دفع سر میں چاند ماری کونے لگتی ہے۔ یہ تو نیلا گنبد ہے۔ سواریوں کے تانگے میں چلتے ہیں، سٹول کی ٹانگ جوڑ دی تھی آپ نے ؟
خالق : اچھا تو کیا حال ہے کنیز کا ۔
بشارت : ماسٹر جی وہاں تو معاملہ ہی اور نکلا ہسپتال پہنچ کر ۔
خالق : کیا معاملہ نکلا ۔
حارث زور سے امی جی ۔
خالق : بات کیا ہے کنیز تو ٹھیک ہے ناں .
بشارت : جوبالکل بھول چکی ہے کہ وہ خالق سے بات کر رہی تھی ) آر ہی ہوں حارث آگئی بیٹے ۔
خالق : بھائی بتائی تو جاؤ کون ہے ہسپتال میں ۔
بشارت :بائیں جانب جاتے ہوئے ابھی آگہ بتاتی ہوں. حارث بلا رہا ہے۔
آن لائن پڑھیے

خالق بے اطمینانی سے سر جھٹکتا ہے اور پھر مٹی کے تیل کی بوتل کا کپااٹھا کراس میں انڈیلتا ہے اور سٹور کو اٹھا کہ دائیں بائیں ہلاتا ہے)۔
خالق : ماسٹر امیر دین کیا سکول سنبھالیں گے نظم و ضبط ان کے بس کا روگ ہی(گڈ مارننگ ماسٹر صاحب )نہیں
جو آدمی ہکلاتا ہو وہ بچوں کو اختیار کیونکہ کہ سکتا ہے رہکلا کو مے آئی کم ان سر
گھنٹہ گھنٹہ بھر تو حق اٹھائے کھڑا رہا تھا ہماری اب ہیڈ ماسٹر بن گیا فوراً محکمہ والوں کی سمجھ پر بھی پھتر پڑے ہیں ۔
اس وقت اندر سے پرس اٹھائے چہرے پر سیاہ چشمے لگائے ٹیڈی لباس میں ملبوس خالدہ آتی ہے۔ یہ ماسٹر صاحب کی بیس سالہ جوان سال لڑکی ہے جو حال ہی میں بے۔ اے کے امتحانوں سے فارغ ہوتی ہے. وہ دبے پاؤں باپ کی پشت سے نکل جانا چاہتی ہے لیکن آہٹ پاکر باپ متوجہ ہوتا ہے) خالدہ کی آواز بہت میٹھی ہے اور اسے اپنی آواز سے خود گہری محبت ہے )

اوپر دیے گئے لنک سے آپ اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کر کے تمام مضامین کو بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.