...
شہر بے مثال بانو قدسیہ
شہر بے مثال  بانو قدسیہ
زبان: اردو
شاعر کا نام:بانو قدسیہ
کتاب کا نام :شہر بے مثال
اشاعت کا سال: 1979
اصل: لاہور، پاکستان
ناشر: مکتبہ اردو، لاہور
صفحات: 335
زمرہ جات: ناول، خواتین کی تحریریں۔
معاون:پی ڈی ایف بک ڈاٹ ان لائن

گاڑی پورےتین گھنٹے لیٹ تھی ۔
برها و پور سے لاہور تک وقت اس قدر لمبا ہو جائے گا۔ اس کا رشیدہ کو وہم و گمان بھی نہ تھا۔ جیٹ طیاروں کے عہد میں یہ فاصلہ کچھ زیادہ نہ تھا۔ لیکن اس سفر میں رشو جان کو کچھ یوں محسوس ہونے لگا جیسے افریقہ کے جنگوں سے پکڑ کر کوئی اسے لاس انجلز کے دل ہالی وڈمیں گھسیٹ لایا ہے ۔
جس سے وقت گاڑی پلیٹ فارم پر رکی اور رشیدہ نے کھڑکی میں سے باہر جھانکا ، لاہور کی پہلی جھلک شیر کی گرج بن کر خیر مقدم کوآئی ۔ ادھر بہاولپور میں چھوٹے سے سٹیشن پر نہ کوئی لاؤڈ سپیکر تھے نہ ہی ان میں سے نسوانی آوازیں پھوٹ پھوٹ کر ٹرینوں کی آمد و رفت کا پتہ دیتی تھیں۔ رشو جان نے جلدی سے اپنا پرس سنبھالا اور جی میں سوچا کہ کیوں نہ ابھی ٹکٹ خرید کر واپس چلی جاؤں ۔ امی بھی خوش ہو جائیں گی اور اس بحر ذخار میں اپنی بے پتوار کشتی چھوڑنے سے بھی بچ جاؤں گی وہ شاید اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنا لیتی۔ لیکن اسی وقت ساتھ والی سیٹ سے آواز آئی۔
کیوں بی اس طرح کھڑی رہو گی تو پنڈی جا کر سامان اترے گا ..
آن لائن پڑھیے

یہ خاتون کراچی سے آرہی تھیں اور رشیدہ بہاولپور سے ان کی ہم سفر بنی تھی ۔ لیکن بھی خیبر میل لودھراں تک نہ پہنچی تھی کہ وہ سامنے والی سیٹ سے اٹھ کر اس کے پاس آبیٹھیں۔ ان کے بیٹھنے کا انداز کچھ ایسا تھا جیسے نٹ بولٹ علیحدہ علیحدہ کوئی سائیکل مستری کے کھوکھے میں پڑھی ہو۔
ہر چیز ڈھیلی تھی۔ ہر چیز غیر متعلقہ ۔
اچھا پہلی بار لاہور جارہی ہو تم ؟ پورے صوفے کی جگہ لیتے ہوئے انہوں نے پوچھا ۔
“جی”

اوپر دیے گئے لنک سے آپ اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کر کے تمام مضامین کو بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.