...
شہر سخن آراستہ ہے احمد فراز
شہر سخن آراستہ ہے احمد فراز
نسخے: 01
شاعر کا نام:ماحمد فراز
کتاب کا نام :شہر سخن آراستہ ہے
زبان:اردو
سرورق:حنیف رامے
موسم اشاعت: 2013
قیمت:۱۵۰
صفحات جلد اول: 1950.00 روپے
مطبع : ورڈ میٹ
معاون:پی ڈی ایف بک ڈاٹ ان لائن

تمام محبت کرنے والوں کے نام
حرف محبت
شہر سخن آراستہ ہے حاضر ہے اس سے پہلے اثاثہ اور کلیات احمد فراز کے ناموں سے کچھ مجموعے یکجا شائع ہو چکے تھے اور اب دونوں کی نایابی کا یہ عالم ہے کہ ان کی کوئی جلد میرےپاس بھی نہیں۔
مجھے اپنے بارے میں یا اپنی شاعری کے بارے میں نہ کوئی زعم نہ دعویٰ ہے۔ ایک بات ضرور ہے میرے پڑھنے والوں نے مجھے ہمیشہ محبت دی اور میرے پبلشروں نے مجھ میں اور شائستین شعر کے درمیان ایک مضبوط پل کو استوار رکھا ۔
شہر سخن آراستہ ہے میری ان تمام کتابوں کا مجموعہ ہے جو آج تک شائع ہو چکی ہیں ۔ اب جب میں موجودہ کلیات کی ضخامت دیکھتا ہوں جو کہ سولہ سو چونسٹھ صفحات پر پھیلی ہوئی ہے تو مجھے خود حیرت ہوتی ہے کہ یہ سب کچھ میں نے کیسے لکھ لیا۔ اچھی بری کی بحث تو الگ ہے ۔ ہو سکتا ہے ان میں کچھ تخلیقات وقت کے موسموں کے اثرات سے کچھ مرجھا گئی ہوں مگر مجموعی طور پر کئی مضامین دل و دنیا اب بھی تازہ تر لگتے ہیں ۔
اثاثہ پہلا کلیات تھا جس میں میری اس وقت کی آٹھ کتا ہیں یکجا کر دی گئیں تھیں ۔ اس کے بعد کلیات احمد فراز کے نام سے جو مجموعہ شائع ہوا اس میں نو کتا بیں شامل تھیں ۔ اس کلیات کو بھی شائع اور پھر نایاب ہوئے پانچ چھ برس ہو گئے ۔ اس دوران خواب گل پریشاں ہے اور غزل بہانہ کروں شائع ہو گئیں جو موجودہ کلیات میں آگئی ہیں۔ اس اعتبار سے شہر سخن آراستہ ہے نہ صرف آج تک کی شائع شدہ تیرہ کتابوں کا اکٹھ ہے بلکہ پچھلے کلیات میں جو کتابت کی غلطیاں یا فرو گذاشتیں تھیں وہ بھی دور کر دی گئی ہیں۔ اس کا کریڈٹ جناب ضامن علی جعفری کو جاتا ہے جنہوں نے کمال محنت، دلچسپی اور شعر آگاہی سے ایک ایک سطر اور مصرعہ کو نہایت توجہ اور محبت سے پڑھا اور کتاب کی غلطیوں کی نشاندہی کی ۔
آن لائن پڑھیے

میں یہ تو پیش گوئی نہیں کر سکتا کہ میری نئی کتاب کب تک شائع ہو گی مگر یہ ضرور ہے کہ اب تک کی آخری کتاب “غزل بہانہ کروں کے بعد جو کچھ میں نے لکھا ہے اتنا نہیں کہ فوری طور پر پریس میں دے دوں ۔ اس کے لیے میرے قارئین کو شائد کچھ عرصہ انتظار کرنا پڑے۔
آخر میں مجھے جن چند کرم فرماؤں کی معاونت کا ذکر کرنا ہے ان میں سر فہرست محترم حنیف رامے صاحب ہیں جنہوں نے باوجود بے حد مصروفیت کے میری درخواست پر شہر سخن آراسته ہے کا سرورق بنایا اور حسب روایت بے حد خوبصورت بنایا۔ اس سے ے پہلے وہ میری پہلی کتاب تنہا تنہا ” کا سرورق بھی بنا چکے ہیں جو میں نے ہی نہیں بھی نے سراہا، چنانچہ میں سرا پا سپاس ہوں ۔
ای طرح میرے پبلشر جناب آصف محمود جو دوست پبلی کیشنز کے منتظم ہیں میرے دل میں ان کے لیے بے حد احترام ہے کہ انہوں نے انتہائی محبت اور دیانت سے ہمارے ان تعلقات کو نبھایا اور مجھے کبھی بھی شکوہ شکایت کا موقع نہیں دیا ۔ یہی سبب ہے کہ ہماری یگانگت برسوں سے قائم ہے اور وہ میرے کلی اعتماد کے حقدار ہیں ۔
آخر میں یہی عرض کروں گا کہ میں صرف شعر کہنے کا گنہگار ہوں باقی تمام جنجال میرے دوستوں نے نیڑے ہیں۔

اوپر دیے گئے لنک سے آپ اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کر کے تمام مضامین کو بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.