...
راموز جون ایلیا
راموز جون ایلیا
اشاعت: 2016
شاعر کا نام:جون ایلیامد خان
کتاب کا نام :راموز
زبان:اردو
مرتب:خالد احمد انصاری
مطبع:شرکت پر نٹنگ پریس لاہور
مصور:دانش رضا
136:صفحات
عکاس:سید محسن علی
خطاط:محمد مختار علی
معاون:پی ڈی ایف بک ڈاٹ ان لائن

یوحنا ايلياه اور اس کے چار ہم دم
پگڑی کی طرح اپنے سر سے ہرے ہرے نرم کانٹوں کا دائرہ لپیٹنے سوکھے بدن پر ارغوانی رنگ کاٹاٹ اوڑھےپیروں سے مونجھے کی سینڈلیں باندھنے بالساؤڑ کی لمبی صلیب گھسیٹتا ہوا اب جو وہ اپنے گھر سے نکلا ہے تو ایک ایک رفیق کے دروازے پر دستک دیتا چلا جائے گا کہ اے رفیق اسد اپنے مکان سے باہر آ اور اے جاننے والے کچھ قدم میرے ساتھ چل اور اے ایلی پاک دامن اے کشادہ دل حبیب، میری : میری پیشانی کو بوسہ دے اور اے جان بر اور الوداع کہہ اور واویلا کر کہ میں اپنی صلیب اُٹھائے اپنے مقتل کو جاتا ہوں ۔
اس وقت صبح کے نو بجے ہوں گے۔
سو اس کی آواز کے اسیر اس کے یہ چاروں ہم دم اس کے ہم راہ بولیں گے ۔ وہ گریہ وزاری کرتا نو بجے کی شاہراہوں سے گزرتا ہر چو رستے میں ان رفیقوں کی پیشانیوں کو بوسے دے گا اور بغل گیر ہوتے وقت صحیح ٹائمنگ سے لڑکھڑائے گا۔ بازار میں پہنچ کر وہ ہر بقال ہر آہن گز ہر جفت ساز کو دیکھ کر سینہ زنی کرے گا پھر ان کے لفظوں پر اعراب لگا تا آگے بڑھ جائے گا۔
آن لائن پڑھیے

صبح کے دس بجنے والے ہوں گے۔۔۔
کہ وہ شہیدوں کے چوک میں پہنچ کر دیو قامت کرونو گراف کے سائے میں دم لے گا اور ٹھیک دس بجے جب کہ کرونوگراف بیپس سناتا ہوگا وہ اپنی انگوٹی سے شیشے کے ٹکڑے نکال کر منھ میں بھر لے گا۔ پھر اپنی شیشہ چباتی ہوئی آواز میں پکارے گا کہ ہلاکت ہو تم پر ہلاکت ہو۔ اے بے مہر ساعتو اور واویلا مچے اور اسے ان ساعتوں میں زندگی کرنے والو تمھارے گھر بے چراغ ٹھیریں اور تمھارے تاکستانوں پر سرخ چونٹیوں کی یلغار ہو کہ وہ غول غول ہو کر آئیں اور تمھارے نخلستانوں کو باد سموم جھلس دے اور تمھارے گلے ریگستانی بھیڑیوں کی خوراک بنیں اور تمھاری گا بھن اونٹنیوں کے پستان خزاں رسیدہ پتوں کی مانند خم ہو جا ئیں۔

اوپر دیے گئے لنک سے آپ اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کر کے تمام مضامین کو بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.