...
مسلمان خواتین کے دینی فرائض فراز اسرار احمد
مسلمان خواتین کے دینی فرائض فراز اسرار احمد
نسخے: 01
شاعر کا نام: فراز اسرار احمد
کتاب کا نام :مسلمان خواتین کے دینی فرائض
زبان:اردو
ناشر:قرآن فاؤنڈیشن، انڈیا
قیمت:۵۰۰
صفحات: 39
مقام اشاعت:گلوبل ہا یحٹ ، فلیٹ نمبر 7 ، سٹریٹ نمبر 51 میتھا
معاون:پی ڈی ایف بک ڈاٹ ان لائن

مسلمان خواتین کے دینی فرائض
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
اعوذ بالله من الشيطن الرجيم ,بسم الله الرحمن الرحيم
إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمْتِ وَالْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ وَالْقَنِتِينَ وَالْقَنِتْتِ وَالصَّدِقِينَ وَالصَّدِقَتِ وَالصَّبِرِينَ وَالصَّبِرَاتِ وَالْخَشِعِينَ وَالْخَشِعْتِ وَالْمُتَصَدِقِينَ وَالْمُتَصَدِّقَاتِ وَالصَّائِمِينَ وَالصُّمْتِ وَالْحَفِظِينَ فُرُوجَهُمْ وَالْحَفِظَتِ وَالذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذِكِرَاتِ اعَدَ اللَّهُ لَهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا (الاحزاب : ۳۵)
!صدق الله العظيم
دینی فرائض کے جامع تصور کی اہمیت
دینی فرائض کے جامع تصور کی اہمیت یہ ہے کہ اگر انسان کو یہ معلوم نہ ہو کہ میرا رب مجھ سے کیا چاہتا ہے اور میرے دین کا مجھ سے کیا مطالبہ ہے تو وہ ان دینی فرائض کی ادائیگی کے قابل نہ ہو سکے گا جو اس پر عائد ہوتے ہیں۔ اسی طرح اگر فرائض دینی کے بارے میں ہمارا تصور ناقص یا نا مکمل ہو ، یعنی بعض فرائض تو معلوم ہوں اور انہیں ہم ادا بھی کر رہے ہوں ، لیکن بعض فرائض کا ہمیں علم ہی نہ ہو تو ظاہر ہے کہ وہ ہم ادا نہیں کر سکیں گے۔ اس طرح اس بات کا شدید اندیشہ ہے کہ اگر چہ اپنی جگہ ہم یہ سمجھ رہے ہوں کہ ہم نے تو اپنے تمام فرائض ادا کئے ہیں ، لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہاں ہمیں بتایا جائے کہ تمہاری ذمہ داریاں صرف وہی نہیں تھیں کہ جو تم نے پوری کی ہیں بلکہ مزید بھی تھیں ، اور ان کے ضمن میں چونکہ ہمیں علم ہی حاصل نہیں تھا، لہٰذا ان سے متعلق ہماری کارگزاری صفر ثابت ہو اور ہم اپنے تمام تر خلوص اور محنت کے باوجو د نا کام قرار پائیں۔
آن لائن پڑھیے

اس مسئلے کا ایک دوسرا رخ بھی قابل توجہ ہے جو خواتین کی ذمہ داریوں کے ضمن میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اور وہ یہ کہ ایک دوسرا امکان یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے ذمے خواہ مخواہ ایسی ذمہ داریاں لے لیں جو ہمارے دین نے ہم پر عائد نہ کی ہوں۔ یہ بات بھی اتنی ہی خطرناک، مضمر اور نقصان دہ ہے جتنی کہ پہلی بات۔ کیونکہ انسان کا جذبہ عمل بسا اوقات حد سے تجاوز کر جاتا ہے تو وہ غلط رخ اختیار کر لیتا ہے۔ اس کی بہت اہم مثالیں موجود ہیں۔ مثلا نیکی کا جذبہ ہی دنیا میں رہبانیت جیسے خلاف فطرت نظام کو وجود میں لانے کا سبب بناء جس نے بالآخر ایک برائی کی شکل اختیار کرلی اور بہت سے منکرات کو جنم دیا اور اس کے نتائج بہت ہی منفی اور خوفناک ہوئے ۔ خود رسول اللہ کی حیات طیبہ کا یہ واقعہ بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ تین صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) جن پر عبادت گزاری، زہد اور تقویٰ کا بہت زیادہ غلبہ ہو گیا تھا انہوں نے ازواج مطہرات سے آنحضرت کی نفلی عبادات کے متعلق پوچھا کہ آپ رات کو کتنی دیر تک نماز پڑھتے ہیں اور مہینے میں کتنے نفلی روزے رکھتے ہیں ؟ ازواج مطہرات نے انہیں آنحضور کے نفلی اعمال کی جو کیفیت بتائی وہ انہیں اپنے تصور اور گمان کے مطابق بہت کم نظر آئی۔ تاہم انہوں نے یہ کہہ کر اپنے دل کو تسلی دی کہ کہاں ہم اور کہاں رسول الله ؟ آپ تو معصوم ہیں ، آپ سے تو کسی گناہ کا صدور ہو ہی نہیں سکتا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کی مغفرت کا وعدہ ہو چکا، لہٰذا آپ کے لئے تو اتنی عبادت کفایت کرے گی ، لیکن ہمارے لئے یہ کافی نہیں ہے۔ چنانچہ ان میں سے ایک صحابی نے کہا کہ میں تو ساری رات نماز پڑھا کروں گا اور اپنی پیٹھ بستر سے نہیں لگاؤں گا۔ دوسرے نے طے کیا کہ میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا اور کسی دن بھی ناغہ نہیں کروں گا۔ تیسرے نے کہا کہ میں گھر گھر ہستی کا کھکھیڑ مول نہیں لوں گا اور کبھی شادی نہیں کروں گا۔ ان کی یہ باتیں رسول الله ل تک پہنچیں تو آپ نے انہیں طلب فرما کر بڑی ناراضی کا اظہار فرمایا ۔ آپ نے ارشاد فرمایا : کیا تم وہ لوگ ہو جنہوں نے ایسی باتیں کہی ہیں؟ اللہ کی قسم میں تم میں اللہ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہوں اور سب سے زیادہ اس کا تقوی اختیار کرنے والا ہوں، لیکن میں کبھی (نفلی) روزہ رکھتا ہوں اور کبھی نہیں رکھتا اور میں رات کو نماز بھی پڑھتا ہوں اور آرام بھی کرتا ہوں، اور میں عورتوں سے شادیاں بھی کرتا ہوں ۔ پس ( جان لو کہ ) جسے میری سنت پسند نہیں ، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ” ۔ یہ حدیث متفق علیہ ہے اور اسے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے۔

اوپر دیے گئے لنک سے آپ اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کر کے تمام مضامین کو بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.