...
الحقوق الفرائض مولوی نذیر احمد خان
الحقوق الفرائض مولوی نذیر احمد خان
کلمی نام: نذیر احمد خان 
مصنف کا نام:مولوی نذیر احمد خان
کتاب کا نام :الحقوق الفرائض
زبان:اردو
صفحات:238
موضوعات :تحقیق و تنقید
کمپوزنگ: محمد عبدالغفار مالک افضل اخبار
حصہ:۰۱,۰۲
معاون:پی ڈی ایف بک ڈاٹ ان لائن

کتاب کا مختصر تعارف
مولوی نظیر احمد خان نے اس کتاب کا اغاز اللہ تعالی کے اس فرمان سے کیا: الیوم اکملت لکم دینکم۔۔۔۔۔۔۔(مسلمانوں) اب ہم تمہارے دین کو تمہارے لیے کامل کر چکے اور ہم نے تم پر اپنا احسان پورا کر دیا اور ہم نے تمہارے لیے اسی دین اسلام کو پسند فرمایا۔
خدا کا شکر ہے کہ اسی کے فضل و توفیق سے نسخہ لا جواب سعادت انتساب مفید ہر شیخ اور شاب یعنی حصہ اول الحقوق و الفرائض
اور اس کا دوسرا حصہ الحقوق و فرائض کا حقوق العباد کے طور پر رکھا مولوی نظیر احمد کا کہنا ہے کہ حقوق العباد کا مضمون نہایت وسیع مضموم اور جیسا مضموم وسیع ویسا ہی دوسرا حصہ ضخیم ہے ضخامت کی وحجم بڑھ جانے سے ہم نے اس کے دو حصے کر دیے اور قیمت ہلکی رکھی تاکہ لینے والوں کو اور بھی سہولت ہو جائے ہمیں اس امر کے ظاہر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کے پہ نسبت اور لوگوں کے ہمارے ہاتھ چھاپے پر زیادہ مصارف پڑتے ہیں کیونکہ جو شوقین حضرات ہمارے ہاں کی چھپی ہوئی کوئی چیز دیکھتے ہیں وہ خود اس کا اندازہ کر لیتے ہیں اور کر سکتے ہیں فاضل مصنف میں خدا ان کو غریق رحمت کرے اس حصے میں دنیا بھر کے حقوق و فرائض جمع کر دیے ہیں یعنی دنیا میں جس کو جس سے تعلق اور جس قسم کا تعلق ہو اس کے تمام حقوق و فرض الگ نہایت تفصیل کے ساتھ ذکر کر دیے ہیں گویا یوں سمجھنا چاہیے کہ اولا ہر ہر فرد کے خاص خاص حقوق و فرائض درجے کتاب فرمائے ہیں مسئلا پیغمبر کے۔ امت کے حاکم کے۔ عالم کے متعلم کے استاد کے شاگرد کے باپ کے اولاد کے خاوند کے بی بی کہ قرابت داروں کے پڑوسیوں کے فقرا اور مساکین کے مانگنے والوں کے یتیموں کے قیدیوں کے لونڈیوں غلاموں کے مالکوں کے خادم اور مخدوم کے ملازموں اور اقاؤں کے سافروں کے دوست کے دشمن کے اہل معاملہ کے اور اہل معاملہ کے ذیل میں تجارت اور لین دین کے متعلق تمام شاخوں کے اور جانوروں کے وغیرہ وغیرہ
آن لائن پڑھیے حصہ ساول
آن لائن پڑھیے حصہ دوم

فہرست مضامین الحقوق اور الفرائض
سب سے پہلے مولوی نظیر احمد خان نے تمہید باندھی تمہید والوں نے مختلف قسم کے عنوانات ذکر کیے
تمہید
اپنے نفس کی معرفت خدا کی معرفت کی دلیل ؟
خلیفہ کے معنی اور خلافت اعظم کی تحقیق
پیغمبروں کی گنتی اور کتب اسمانی کا شمار
قانون الہی اور قانون حکام میں فرق
انسانی تعلقات
ترتیب کتاب کی کیفیت
باب اول اعمال قلبی
(حقوق اللہ ایمان باللہ)
خدا پر ایمان لانے کے معنی
صفات الہی
ایمان بالانبیاء
پیغمبروں کے ساتھ ایمان لانے کی وجوہ
وہی کا نازل ہونے کے تین طریقے تھے
نزول وحی کی کیفیت
مسئلہ شفاعت
اسی طرح انہوں نے مختلف قسم کے عنوان ذکر کیے ہیں جس میں ایمان بالکتب کتب میں پیغمبروں کو کتابوں کا شمار قران کے ہوتے ہوئے دوسری کتابوں کے پڑھنے ان پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں
اور اسی طرح مختلف قسم کے حوالے ذکر کیے آپ اس کتاب کو بآسانی اس ویب سائٹ پی ڈی ایف بک ڈاٹ ان لائن سے ڈاؤن لوڈ کر کے اور ان لائن بھی پڑھ سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں
!شکریہ
مصنف: تعارف
مولوی نذیر احمد دہلوی، جسے ڈپٹی نذیر احمد کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک اردو ناول نگار، سماجی اور مذہبی مصلح، اور خطیب تھے۔ آج بھی وہ اپنے ناولوں کے لیے مشہور ہیں، انھوں نے قانون، منطق، اخلاقیات اور لسانیات جیسے موضوعات پر 30 سے ​​زیادہ کتابیں لکھیں۔
پیدائش
دسمبر6, 1836
وفات
1912,28, دسمبر
ابتدائی زندگی اور پرورش
نذیر احمد 1831 میں ریہر، بجنور ضلع، یو پی، ہندوستان میں علماء کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سعادت علی خان ایک دینی مدرسے، مدرسہ میں استاد تھے۔ نو سال کی عمر تک وہ فارسی اور عربی میں گھریلو تعلیم حاصل کر چکے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ڈپٹی کلکٹر بجنور نصراللہ صاحب کی رہنمائی میں پانچ سال تک عربی گرامر کا مطالعہ کیا۔
احمد کی عربی مہارت کو آگے بڑھانے کے لیے، 1842 میں اس کے والد انھیں اورنگ آبادی مسجد میں عبد الخالق کی رہنمائی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دہلی لے گئے۔ احمد کے خاندان نے مغربی خطوط پر چلنے والے تعلیمی اداروں میں لڑکوں کو بھیجنے کی سخت مخالفت کی اور زور دیا کہ تعلیم کو مسجد کی چاردیواری تک محدود رکھا جائے۔ تاہم، دہلی کالج کے دورے پر، انہیں کالج میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے اسکالرشپ کی پیشکش کی گئی۔ اس نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور 1846 میں کالج میں داخلہ لے لیا۔ تاہم، اس نے کالج کے اردو سیکشن میں داخلہ لے لیا، جیسا کہ اس کے والد نے کہا تھا، “وہ انگریزی سیکھنے کے بجائے اسے (احمد) کو مرتے دیکھنا پسند کریں گے”۔ 1846 سے 1853 تک دہلی کالج میں، انہوں نے عربی ادب، فلسفہ، ریاضی اور انگریزی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے مشہور عربی اسکالر مملوک علی نانوتوی اور انگریز پرنسپل مسٹر ٹیلر سے تعلیم حاصل کی۔
!اور مختلف کتابوں کو پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں.شکریہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.